حافظ آباد:تاجروں ‘ آڑھتیوں کو کھلی چھوٹ ، پھل مہنگے

حافظ آباد:تاجروں ‘ آڑھتیوں کو کھلی چھوٹ ، پھل مہنگے

منڈی میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے بجائے چھوٹے د کانداروں کو جرمانے

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں پھلوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کرنیوالی ریٹ لسٹوں اور بازار میں فروخت ہونے والے پھلوں کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق دکھائی دینے لگا۔ ضلعی انتظامیہ نے فروٹ منڈی میں پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے بجائے شہر میں چھوٹے د کانداروں کو جرمانے کرنے کی بھرمار کردی جبکہ فروٹ منڈی کے تاجروں اور آڑھتیوں پر ہاتھ ڈالنے سے ضلعی انتظامیہ پہلے کی طرح پہلو تہی کرنے لگی جس سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انار، سیب، انگور، کیلا، کینو اور دیگر پھلوں کی قیمتوں میں50سے 100فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے ، روزہ داروں پر مہنگائی کا بم گرادیا گیا ہے ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ فروٹ منڈی میں ضلعی انتظامیہ کے افسر صرف فوٹوسیشن کیلئے جاتے ہیں اوروہاں تاجر اورآڑھتی انہیں اپنے اثرورسوخ سے رام کرکے واپس بھیج دیتے ہیں اور بعدا زاں وہ من مانے ریٹس پر د کانداروں کو فروٹ بیچتے ہیں ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب تک فروٹ منڈی سے انہیں پھل سستے نہیں ملیں گے وہ بازارلاکر کیسے سستے بیچیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں