ڈسکہ :دودھ اور دہی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

ڈسکہ :دودھ اور دہی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

انتظامیہ کی رمضان میں سستی اشیا کی فراہمی صرف دعوؤں تک محدود

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گردنواح میں رمضان المبارک کے آغاز کیساتھ ہی گوالوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا انتظامیہ دودھ فروشوں کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہوگئی انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان میں علاقہ مکینوں کو سستی اشیا کی فراہمی صرف دعوؤں تک محدود ہے علاقہ بھر کے گوالوں نے من مانی کرتے ہوئے دودھ کی قیمت میں 50سے 60روپے تک اضافہ کردیا ہے جس کے باعث170روپے کلو فروخت ہونیوالا دودھ220 سے 230روپے فی کلو مل رہا ہے جبکہ دہی کی قیمت بھی240روپے تک جاپہنچی ہے رمضان المبارک شروع ہوتے ہی پرائس مجسٹریٹس لمبی تان کر سو گئے ہیں اور منافع خوروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ، علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں