رمضان شروع ہوتے ہی پیشہ وربھکاریوں کی بھرمار

رمضان شروع ہوتے ہی پیشہ وربھکاریوں کی بھرمار

عورتیں رکشوں میں مسافروں کو روپ دھار کر پرس ، دیگر اشیا چرانے لگیں

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور نواح میں پیشہ ور بھکاریوں اور خوبرو بھکارنوں نے رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ڈیرے ڈال لئے اور گلی محلوں میں بھیک مانگنے کی آڑمیں لوگوں کو پریشان کرنا شروع کردیا،بھکاریوں میں اکثریت جرائم پیشہ اور نشہ بازوں کی ہے ۔رمضان المبارک شروع ہوتے ہی علاقہ بھر میں بھکاریوں کی یلغار ہوگئی،علاقہ میں پیشہ وار بھکاریوں اور بھکارنوں کی یلغار کی وجہ سے آئے روز جیب تراشی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ،علاقہ مکین بازار میں چیزیں خریدنے کیلئے آتے ہیں لیکن جب کسی چیز کے خریدنے کے بعد پیسے دیتے ہیں تو جیب میں پیسے نہیں ہوتے ،خوبصورت بھکارنیں رکشوں میں خواتین کے ہمراہ مسافروں کی طرح سفر کرتی ہیں اور موقع ملتے ہی ان کا پرس یا کوئی قیمتی چیز اڑا کر غائب ہوجاتی ہیں۔ سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح و احوال کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں