ڈسکہ :پیرا فورس تجاوزات مافیا کو نکیل ڈالنے میں ناکام
ٹریفک روانی میں خلل،ریڑھی بانوں کی من مانیاں ، اہلکار ٹک ٹاک میں مصروف
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر میں پیرا فورس تجاوزات مافیا کو نکیل ڈالنے کے بجائے ٹک ٹاک بنانے میں مصروف ہو گئی ، پیرا فورس کی طرف سے تجاوزات مافیا کیخلاف کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے ڈسکہ شہرکے ہر چوک چوراہے میں تجاوزات کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہورہاہے دوکانداروں نے کئی کئی فٹ باہر اپنی د کانیں سجائی ہوئی ہیں ا ور رہی سہی کسر ریڑھی بانوں نے نکال دی ، وہ اپنی ریڑھیاں سڑکوں کے درمیان میں کھڑی کرکے اشیا فروخت کررہے ہیں وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے بنائی گئی پیرا فورس جس کا کام تجاوزات مافیا کیخلاف کاروائی کرنا ہے وہ تجاوزات مافیا کیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے ٹک ٹاک بنانے میں مصروف ہے پیرا فورس کی تمام توجہ ٹک ٹاک بناکر ویو ز حاصل کرنے پر مرکوز ہے ، شہریو ں نے اسسٹنٹ کمشنرسے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔