پراسیکیوٹرز اور پولیس افسر وں کیلئے خصوصی تربیتی کورسز کا انعقاد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)پبلک پراسیکیو شن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے پراسیکیوٹرز اور پولیس افسر وں کیلئے خصوصی تربیتی کورسز کا انعقاد کیا گیا۔
قتل، جنسی زیادتی اور منشیات کے مقدمات کی پیروی کرنیوالے پراسیکیوٹرز اور تفتیشی پولیس افسر وں کو متعلقہ قوانین‘تفتیشی مراحل اور ٹرائل کے متعلق خصوصی تربیت دی گئی۔ پہلے مرحلے میں پنجاب بھر کے 10ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں تربیتی کورسز منعقد کئے جا ر ہے ہیں۔ سینٹر فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ فار پبلک پراسیکیوٹرز (سی پی ڈی)نے ان تربیتی کورسز کے ماڈیولز اور ایجنڈا ڈیزائن کئے اور تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پہ بروقت انعقاد کو یقینی بنایا ،سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن سلمان غنی نے بذریعہ ویڈیو لنک پنجاب کے 10ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ٹریننگ سیشن کا افتتاح کیا۔