رمضان المبارک کا پہلا جمعہ مساجد نمازیوں سے بھر گئیں

 رمضان المبارک کا پہلا جمعہ  مساجد نمازیوں سے بھر گئیں

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )رمضان المبارک کے پہلے جمعہ مساجد نمازیوں سے بھر گئیں، بھکاریوں کی بڑی تعددا د نے بھی مساجد کے باہر ڈیرے ڈال لئے ۔ڈسکہ اور گردونواح میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر مساجد میں نمازیوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے مساجد کا رخ کیا اور عبادات میں بھرپور حصہ لیا جسکے باعث بیشتر مساجد اپنی گنجائش سے زیادہ بھر گئیں دوسری جانب مساجد کے باہر بھکاریوں کی بڑی تعداد نے بھی ڈیرے ڈال لئے ۔جو نمازیوں سے امداد طلب کرتے رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں