منڈی بہاؤالدین100:کلو سے زائد مضر صحت گوشت برآ مد

منڈی بہاؤالدین100:کلو سے زائد مضر صحت گوشت برآ مد

لائیوسٹاک اور پو لیس نے موقع پر تلف کر دیا ، ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر )غیر معیاری اور مضر صحت بخش گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ لائیو سٹاک ٹیم تحصیل ملکوال نے مقامی پولیس کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر گاؤں گوجرہ میں چھاپہ مارا۔ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران ٹیم نے موقع پر موجود گوشت کا معائنہ کیا تو وہ انسانی صحت کیلئے غیر موزوں پایا گیا جس پر فوری طور پر 100کلو گرام بیف ضبط کر لیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ گوشت کو تلف جبکہ ذمہ دار افراد کے خلاف فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔لائیو سٹاک اور پی ایف اے حکام نے واضح کیا کہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں عوام کو معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں