لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز ‘2مجرموں کو قید کی سزاکا حکم

لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز ‘2مجرموں کو قید کی سزاکا حکم

سفیان کو 6سال قید 6لاکھ روپے جرمانہ ‘توصیف کو 4سال قید 4لاکھ روپے جرمانہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )لڑکیوں کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ گروپس میں شیئر کرنے کے 2 مقدمات،ایڈیشنل سیشن جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم سفیان کو 6سال قید 6 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا،دوسرے مقدمہ میں مجرم توصیف کو 4سال قید 4لاکھ روپے جرمانہ کا حکم دیا گیا ۔ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ ہدایت اللہ شاہ کی عدالت میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم سفیان کو مختلف دفعات کے تحت 6 سال قید 6 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ۔ 18ستمبر 2024کو زاہد ٹائون کی رہائشی (ع)کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق زاہد کالونی کے رہائشی سفیان نے اسکے نام کی سم نکلوا کر اسکی ایڈیٹ شدہ برہنہ تصاویر اور ویڈ یوز اسے واٹس ایپ پر شیئر کیں اور فون پر غیر اخلاقی مطالبات کئے جن کے نہ ماننے پر اسکے بھائی اور دیگر رشتہ داروں کو تصاویر اور ویڈ یوز شیئر کیں جس سے اسکا مستقبل تاریک ہو گیا ۔ فاضل جج نے ایک دیگر مقدمہ میں مجرم توصیف کو 4سال قید 4لاکھ جرمانہ کا حکم سنایا ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں 2021 میں ظفر اقبال کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق توصیف نے اسکی بیٹی کی ویڈیوز اور تصاویر بنا لیں اور اسکی بیٹی کے رشتہ کا مطالبہ کیا انکار پر توصیف نے ویڈیوز اور تصاویر محلہ داروں کو دکھائیں اور پھر رشتہ داروں اور گھر کے افراد کو واٹس ایپ پر بھیجیں، بیٹی نے تنگ آ کر خود کشی کی کوشش بھی کی جبکہ انکی زندگی اجیرن ہو گئی ۔ عدالت کے حکم پر دونوں مجرموں کو ہتھکڑیاں لگا کر سزا بھگتنے کیلئے جیل بھیج دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں