گرانفروشی پر 32 گودام اور دکانیں سیل ،24 افراد گرفتار

گرانفروشی پر 32 گودام اور  دکانیں سیل ،24 افراد گرفتار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے افسر وں ، پیرا فورس اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشوں کیخلاف 3 ہزار 240 سے زائد کارروائیاں کیں،

خلاف ورزیوں پر 6 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد، 32 گوداموں اور دکانوں کو سیل اور 24 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام،صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں