کار سرکار میں مداخلت ، ڈیوٹی پر موجود ایکسائز انسپکٹر پر تشدد
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کار سرکار میں مداخلت اور ڈیوٹی پر موجود ایکسائز انسپکٹر پر تشدد ، قتل اور سنگین نتائج دھمکیاں دینے والے ایک نامزد اور 15نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،
پولیس نے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ۔ ایکسائز انسپکٹر مصطفی خان نے تھانہ سول لائن میں درخواست دی کہ وہ بطور انسپکٹر ایکسائز سرکل انچارج چھیچھر والی میں فرائض سر انجام دے رہا ہے ۔وہ دفتر میں موجود تھاکہ ملزم عبداللہ اپنے 15 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آیا اورمجھ پر آہنی راڈ سے تشدد شروع کر دیا ،تھپڑ مارے جس سے وہ زخمی ہو گیا ۔ وجہ عناد یہ ہے کہ عبدا للہ ایک ایجنٹ ہے لوگوں کو پراپرٹی ٹیکس بابت ورغلا کر ان سے رقم بٹورتا ہے ،سرکل چھیچھر والی میں جعلی ایکسائز انسپکٹر بن کر پراپرٹی ٹیکس کے نام پر شہریوں سے رقم بٹورتے ہیں ۔چھیچھر والی میں ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پراپرٹی سیل کی تھی جس کو عبد اللہ نامی ملزم نے خود سے ڈی سیل کر دیا ،جب دوبارہ پراپرٹی کو سیل کیا جس کا ملزم کو غصہ تھا۔جس پر اس نے سرکاری عمارت میں داخل ہو کر تشدد کیا عمارت کے شیشے بھی توڑے ہیں۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثوبیہ مالک کا کہنا ہے کہ سرکاری عمارت میں توڑ پھوڑ کرنے اور افسر کو تشدد بننے والے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔