گجرات:6افراد کے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

 گجرات:6افراد کے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

گجرات (نامہ نگار )تھانہ ڈنگہ پولیس نے قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا ۔

 ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ SI محمد اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلہ سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری مدثر علی کو گرفتار کر لیا۔مجرم اشتہاری تھانہ ڈنگہ میں درج قتل کے مقدمات نمبر 781/24 اور 217/25 سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔مجرم نے 02.03.2025 کواپنے ساتھیوں کے ساتھ میانہ چک کے قریب گاڑی پر فائرنگ کر کے 6 افراد کے قتل کرنے کے واقعہ میں بھی ملوث تھا۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے مجرم اشتہاری کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دونوں قتل کے مقدمات میں استعمال ہونیوالے آلات قتل (رائفل کلاشنکوف اور رائفل 7MM)بھی برآمد کر لئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں