شہری کو اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دیگر لاکھوں بٹورنے والا گرفتار

شہری کو اٹلی بھجوانے کا جھانسہ  دیگر لاکھوں بٹورنے والا گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایف آئی اے سیالکوٹ کی کارروائی،کھلی کچہری میں عوامی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اٹلی کے نام پر لاکھوں بٹورنے والا انسانی سمگلرکو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کھلی کچہری میں دی گئی ہدایات کی روشنی میں ایف آئی اے سیالکوٹ سرکل کے انسپکٹر نوید احمد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ارشد کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے شہری سے اس کے بیٹے کو اٹلی بھجوانے کے نام پر 43 لاکھ روپے کی خطیر رقم ہتھیا لی مگر اسے اٹلی کے بجائے غیر قانونی طور پر موریطانیہ بھیج دیا اور اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں