بلال تارڑ سے نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے وفد کی ملاقات

بلال تارڑ سے نیشنل ایسوسی ایشن آف  پرائیویٹ سکولز کے وفد کی ملاقات

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز عدنان شکر گورائیہ ایڈووکیٹ اور تحصیل صدرعیسیٰ ایوب کی زیر صدارت وفد نے ایم این اے بلال فاروق تارڑ سے ملاقات کی ،

 اس موقع پر عمران ٹھکرا ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔ وفد میں وائس چیئرمین میاں ارسلان سینئر نائب صدر طاہر چیمہ بھی شامل تھے ۔ بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ کوئی شبہ نہیں کہ پرائیویٹ سکول تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان سکولوں کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں