ڈاکوزمیندارسمیت 4افرادسے لاکھوں روپے ،موبائلز لے اڑے
ساہیوال(نمائندہ دنیا)ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ٹریکٹرٹرالی روک کر زمیندار ، اسکے دوساتھیوں اور راہگیروں سے لاکھوں روپے ، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔
زمیندارنوید سجاد اوراسکے ساتھی افضال اور صدیق سبزی منڈی میں مٹر فروخت کرکے رات کوٹریکٹر ٹرالی پر شہر سے واپس گھرجارہے تھے کہ موضع ٹبی کے قریب 3ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر 3لاکھ 40ہزار چھین لئے اور انہیں فصل میں بٹھا دیا ۔ اسی دوران دیگر راہگیروںکو بھی لوٹ لیا۔