گجرات:موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کر نیوالا گروپ گرفتار

گجرات:موٹر سائیکلوں پر ون  ویلنگ کر نیوالا گروپ گرفتار

گجرات (نامہ نگار )تھانہ سول لائن پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے گروپ کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس تھانہ سول لائن کو اطلاع ملی کہ چند نوجوا نوں کا گروپ شہری حدود میں موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کر کے نہ صرف اپنی بلکہ شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اطلاع مو صول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن SIضیغم عباس نے انچارج چوکی جٹووکل SIکلیم اﷲ اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر11 افراد کو گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں