سابق نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ اور وفد کے اعزاز میں تقریب
گجرات (نامہ نگار )سفارت خانہ پاکستان ناروے کے زیرِ اہتمام سابق نگران وزیرِاعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ اور ان کے اعلیٰ سطحی وفد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
معزز مہمانوں میں سابق وزیرِاعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ، وزیر برائے مواصلات و تعمیرات سلیم احمد کھوسہ اور سینیٹر دانش کمار شامل تھے ۔ اس موقع پر ناروے میں پاکستان کی سفیر سعدیہ الطاف قاضی بھی موجود تھیں۔ تقریب میں ناروے میں مسلم مذہبی تنظیموں کے معزز رہنماؤں، کمیونٹی شخصیات اور صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔