حافظ آباد:ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 2 زخمی

 حافظ آباد:ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 2 زخمی

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں دو حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

پہلا حادثہ سکھیکی کے قریب پیش آیا جہاں تنویر حسین دودھ اکٹھا کرکے اپنے موٹر سائیکل پر لارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل نے ٹکر مار کی شدید زخمی کردیا جس پر اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرا حادثہ قادرآباد بیراج کے قریب پیش آیا جہاں ٹرک اور مشروبات سے لدی گاڑی میں تصاد م کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں