امن کے بغیر ترقی اور خو شحالی نہیں آ سکتی : کمشنر گوجرانوالہ

 امن کے بغیر ترقی اور خو شحالی نہیں آ سکتی : کمشنر گوجرانوالہ

انتشار، افواہ اور شرپسندی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی:آرپی او

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور آر پی او خرم شہزاد حیدر نے امن و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اجلاس کا انعقادکیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور سی پی او سردار غیاث گل بھی موجود تھے جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن محمد شفیق ،اے سی جی محمد عامر ،اے سی آر محمد فرقان ،ڈویژنل امن کمیٹی کے ممبران محمد یوسف کھوکھر ،مولانا اکبر نقشبندی،،محمد سعید احمد صدیقی ،کاظم علی ترابی سید علی رضا،پروفیسر شہزاد لارنس ،خطیب اوقاف حافظ شاہد فاروق بٹ کے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز اور ممبران امن کمیٹی ویڈیو لنک سے منسلک تھے۔

اجلاس میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ گوجرانوالہ امن پسند شہر ہے اور یہاں کے شہری ہمیشہ بھائی چارے اور یکجہتی کی اعلیٰ مثالیں پیش کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کا انحصار امن پر ہوتا ہے اور امن اسی وقت قائم رہتا ہے جب انتظامیہ، پولیس، علما اور سول سوسائٹی ایک ہی صف میں کھڑے ہوں۔آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر نے خطاب میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ذمہ داریوں، تازہ سکیورٹی اقدامات اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جاری کاوشوں کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہر قسم کے انتشار، افواہ اور شرپسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں