تبادلے کے باوجود ڈی سی دفتر کے کلرک کا چارج چھوڑنے سے انکار
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر آفس کے کلرک محسن شاہ کے تبادلے کے باوجود پٹرول پمپس کے این او سی جاری کر انے کے عوض لاکھوں روپے رشوت لینے کا سلسلہ جاری ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے دوران ڈیوٹی شراب کے نشہ میں دھت رہنے والے کلرک محسن شاہ کا تبادلہ تحصیل نوشہرہ ورکاں کر دیا تھا لیکن مذکورہ کلرک نے سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے ساتھ مبینہ طور پر گٹھ جوڑ کرکے ڈی سی کا حکم نظر انداز کر دیا اور نوشہرہ ورکاں میں ڈیوٹی سر انجام دینے کے بجائے ڈی سی آفس میں ہی فرائض کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔