سی ای او کا بہبود آ بادی کی عمارت کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس

سی ای او کا بہبود آ بادی کی عمارت کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیف ایگزیکٹو ہیلتھ گوجرانوالہ کا سول ہسپتال وزیرآباد کا سرپرائز وزٹ مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا معائنہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر گوجرانوالہ بھی ہمراہ موجود تھے ۔

 انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا گیا جبکہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی زیرِ تعمیر عمارت کی پیش رفت کا بھی چیک کیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر رٹھور نے ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، لیبارٹری، میٹرنٹی وارڈ اور دیگر شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بغور معائنہ کیا۔ انہوں نے عملے کی حاضری اور کارکردگی کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور مریضوں سے گفتگو کر کے سہولیات کے معیار سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر عدنان اشرف بٹ نے بتایا کہ پاپولیشن کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے حکومت کی جانب سے تمام فنڈز جاری کئے جا چکے ہیں تاہم ٹھیکیدار کی جانب سے کام کی رفتار انتہائی سست ہے اور متعدد بار یاد دہانی کے باوجود پیشرفت تسلی بخش نہیں ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر راٹھور نے برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ محکمے کو ہدایت جاری کی کہ تعمیراتی کام کو فوری طور پر تیز کیا جائے اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں