خواتین سمیت 4منشیات فروش گرفتار ،78کلو چرس برآمد

خواتین سمیت 4منشیات فروش گرفتار ،78کلو چرس برآمد

لدھیوالہ وڑائچ ، سیٹلائٹ ٹاؤن، ایمن آ باد پو لیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروش نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ مختلف تھانوں کی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 78 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی ۔تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے خاتون منشیات ڈیلر غلام فاطمہ کو گرفتار کر کے 25 کلوگرام چرس برآمد کی۔ اسی تھانے کی ایک اور کارروائی میں منشیات فروش منیر کو گرفتار کر کے 15 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔دوسری طرف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے منشیات کی مبینہ بڑی سپلائر ریحانہ کوثر کو گرفتار کر کے 24 کلوگرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ ایمن آباد پولیس نے منشیات فروش اسد اللہ شکور کو گرفتار کر کے 14 کلو 400 گرام چرس برآمد کی ۔ سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا ہے کہ منشیات فروش عناصر معاشرے کے ناسور ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ناگزیر ہے اور اس سلسلے میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں