حافظ آباد :گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، کانسٹیبل جاں بحق
جوریاں کا رہائشی محمد اصغر گائوں جاتے حادثے کا شکار ،خرم چیمہ زخمی ، ہسپتال منتقل
حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )وچھوکی کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں پولیس کانسٹیبل جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ نواحی گاؤں جوریاں کا رہائشی محمد اصغر محکمہ پولیس میں کانسٹیبل تھا ۔وہ موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں جارہا تھا کہ راستہ میں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل محمد اصغر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص خرم چیمہ شدید زخمی ہوگیا جسے ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا۔