جاگووال کی آرائیں برادری کے دو متحارب دھڑوں میں صلح ، مقدمات ختم

جاگووال کی آرائیں برادری کے دو متحارب دھڑوں میں صلح ، مقدمات ختم

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )علاقہ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت ارشاد اﷲ سرا کی کاوشیں بار آور ثابت ہوئی اور۔۔۔

جاگووال کی آرائیں برادری کے دو متحارب دھڑوں، رحمت اﷲ گروپ اور رمضان گروپ کے درمیان جاری دیرینہ رنجش اختتام پذیر ہو گئی، اس حوالے سے چوہے والا میں چودھری ارشاد اﷲ سرا کے ڈیر ے پر اکٹھ ہوا جس میں دونوں گروپوں کے عمائدین اور معززین علاقہ نے شرکت کی ،اس موقع پر فریقین نے اختلافات کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے گلے مل کر صلح کا اعلان کیا اور آئندہ باہمی احترام اور بھائی چارے کے ساتھ پُرامن زندگی گزارنے کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کے خلاف درج تمام مقدمات واپس لینے کا بھی اعلان کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں