سیالکوٹ :لڑکے کے ساتھ باری باری بدفعلی کرنیوالے 2ملزم گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )بارہ سالہ لڑکے کے ساتھ باری باری بدفعلی کرنے والے 2 ملزم گرفتار کر لئے گئے ۔۔۔
ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود ڈھڈی نے رابطہ پر بتایا کہ چند روز قبل تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میانہ پورہ میں حجام کا کام کرنے والے سرگودھا کے رہائشی فاروق کے بیٹے کے ساتھ دو اوباشوں نے بدفعلی کی اور دھمکیاں دے کر مختلف اوقات میں بچے کو ہوس کا نشانہ بناتے رہے ، ایس ایچ او حاجی پورہ انسپکٹر غازی عبدالرزاق نے واقعہ میں ملوث ملزموں چاند اور رمضان کو گرفتار کر لیا ۔