سیالکوٹ:ڈاکو ناکہ ، مزاحمت پر فائرنگ ‘ 2افراد زخمی

سیالکوٹ:ڈاکو ناکہ ، مزاحمت پر فائرنگ ‘ 2افراد زخمی

5افراد کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا ، زخمیوں کی حالت تشویشناک ، ایک لاہور منتقل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ لیا، مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔ صدر سرکل تھانہ مرادپور کے علاقے میں سوئی گیس دفتر کے قریب 5اور 6 مارچ کی درمیانی شب ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔تین ڈاکو رات کے وقت سڑک پر ناکہ لگا کر شہریوں کو روکتے رہے اور پہلے پانچ افراد کو یرغمال بنا کر ان سے موٹر سائیکلیں ، رقم اور موبائل فون چھین لئے۔ بعد ازاں ڈاکوؤں نے مزید دو شہریوں کو روک کر ان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے ملزمان شہریوں کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے لاہور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں