مدثر قیوم ناہرا کا سپورٹس کمپلیکس میں تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ

مدثر قیوم ناہرا کا سپورٹس کمپلیکس  میں تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی حاجی مدثر قیوم ناہرا نے سپورٹس کمپلیکس میں جاری مرمت اور تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا اس منصوبے پر7کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

سپورٹس آفیسر تنویر عباس اور سب انجینئر رانا ظہیر نے جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سپورٹس کمپلیکس میں ان ڈور کھیلوں کیلئے بین الاقوامی معیار کے کورٹس تعمیر کئے جا رہے ہیں جبکہ ہال میں جدید پی یو فلورنگ بھی بچھائی جا رہی ہے تاکہ کھلاڑیوں کو معیاری سہولیات میسر آ سکیں حاجی مدثر قیوم ناہرا نے ہدایت کی کہ کرکٹ کیلئے علیحدہ نیٹ گراؤنڈ کی سہولت بھی فراہم کی جائے اور تعمیراتی کام میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں