سیالکوٹ سے منشیات فروش گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )حاجی پورہ پولیس کی کارروائی، منشیات فرو ش سے تین کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) دوست محمد کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود ڈھڈی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ انسپکٹر میاں عبدالرزاق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فرو ش خواجہ سلیم سکنہ حاجی پورہ کے قبضہ سے تین کلو سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔