ڈسکہ :بازاروں میں جیب تراشی اور پر چھیننے کے واقعات میں اضافہ
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر میں عیدالفطر کی خریداری میں اضافہ ہوتے ہی بازاروں میں جیب تراشی چوری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔
ماہ صیام کا دوسرا عشرہ اختتام پذیر ہوگیا ہے اور عید کی آمد آمد ہے شہر کے بازاروں میں عید خریداری کے رش میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے خاص طورپر مارکیٹس میں رات کے اوقات میں تل دھرنے کو بھی جگہ نہیں ملتی بازاروں میں شہریوں کے رش میں اضافہ ہوتے ہی جیب تراشی چوری اور خواتین سے پرس چھیننے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ۔