ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے۔۔۔
مسائل کی فوری دادرسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس خو اتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔