گندم کٹائی جاری، خریداری کیلئے صوبہ بھر میں 233سینٹرز فعال
کاشتکاروں کو کٹائی، گہائی اور سٹوریج بارے فنی رہنمائی فراہم کی جائے،سیکرٹری زراعت
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرصدارت گندم کی کٹائی بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ سیکرٹری زراعت نے کہا کہ صوبہ بھر میں گندم کی ہارویسٹنگ کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گندم کے کاشتکاروں کو کٹائی، گہائی اور سٹوریج بارے فنی رہنمائی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تخمینہ کے مطابق صوبہ میں گندم کی پیداوار کا مقرر کردہ ہدف کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق چھوٹے کاشتکاروں سے گندم ترجیحی بنیادوں پر خریدی جائے گی، گندم کی خریداری کیلئے صوبہ بھر میں 233سینٹرز کو مکمل فعال کر دیا گیا ہے۔