سیالکوٹ :ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی جانب سے جلوس کی سکیورٹی کاجائزہ

سیالکوٹ :ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی  جانب سے جلوس کی سکیورٹی کاجائزہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دوست محمد کے ہمراہ یومِ شہادت حضرت علی ؓکے سلسلہ میں امام بارگاہ دربتول سے نکالے گئے جلوس کی سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر جلوس کے روٹ، سکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ اور صفائی و دیگر سہولیات کا معائنہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے جلوس کے شرکا کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے اور سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارہ دربتول میں 5 بجے اختتام پذیر ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں