تیل کی قیمت بڑھا کر مافیا کو نوازا گیا :بلال قدرت

تیل کی قیمت بڑھا کر مافیا کو نوازا گیا :بلال قدرت

بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر ر ہیں ، کسانوں کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں

وزیرآباد(نامہ نگار)جماعتِ اسلامی کے صوبائی رہنما بلال قدرت بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انہیں مزید مشکلات میں دھکیل رہی ہے اور مفاد پرست عناصر کی سرپرستی کر رہی ہے ۔وہ وزیرآباد کے نواحی علاقے گھکا میتر میں جامع مسجد مکی میں جماعتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر میاں شہباز احمد،حافظ عبدالوحید انجم،قیصر اعجاز، زاہد فاروق چیمہ ایڈوکیٹ،مہر محمد فیاض،زمان حیدر چیمہ،شہزاد قمر و دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تیل اور پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر ہونے کے باوجود حکومت نے راتوں رات 55 روپے فی لٹر اضافہ کر کے مخصوص مافیا کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے جو عوام کیساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ کسانوں کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔ آلو کی فصل سے شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ چاول اور گندم کے کاشتکار بھی استحصال کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتیں بھی متاثر ہوں گی اور صنعتکاروں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں