ضلع بھر میں پرائس کنٹرول آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایات پر ضلع بھر میں پرائس کنٹرول آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک روز میں 3976 چھاپہ مار کارروائیاں کیں جن کے دوران گراں فروشی پر 3 لاکھ 96 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ۔اوورچارجنگ پر 137 جبکہ ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پر 11کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ اس دوران 20 دکانیں سیل اور 26 افراد کو گرفتار کیا گیا۔