نئی حلقہ بندیاں:بلدیاتی ادارے کم،یونین کو نسلوں میں اضافہ

نئی حلقہ بندیاں:بلدیاتی ادارے کم،یونین کو نسلوں میں اضافہ

وزیر آباد کو گوجرانوالہ سے الگ کرکے بھی ضلع کی یونین کونسل کی تعداد166سے بڑھ کر224ہوگئی،وزیر آ باد میں 61یونین کو نسلوں کی حد بندی

گوجرانوالہ(عثمان مہر )بلدیاتی اداروں کی نئی حلقہ بندیوں کے باعث ضلع کے بلدیاتی ادارے کم جبکہ یونین کونسلوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،تحصیل وزیر آباد کو ضلع گوجرانوالہ سے الگ کرکے بھی آبادی کے لحاظ سے نئی حلقہ بندیوں کے باعث ضلع گوجرانوالہ کی یونین کونسل کی تعداد166 سے بڑھ کر224 ہوگئی ،یونین کونسلوں کی تعداد بڑھنے سے بلدیاتی سیاست میں دلچسپی رکھنے والے نئے اور پرانے سیاسی چہرے بڑی تعداد میں قسمت آزمائی کرسکیں گے ، پرانی حلقہ بندیوں کے مطابق میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کی73یونین کونسل کی نئی حلقہ بندیوں کوحتمی شکل دی گئی جس کے تحت میونسپل کارپوریشن کے تین ٹاؤن کارپوریشن بنائے جارہے ہیں جن کی یونین کونسلیں 115ہونگی۔

اسی طرح ضلع کونسل کی چار تحصیلوں تحصیل گوجرانوالہ ،تحصیل کامونکے ،تحصیل نوشہرہ ورکاں اور تحصیل وزیر آباد کی یونین کونسلیں93تھیں لیکن وزیر آبادکو اب ضلع گوجرانوالہ سے الگ کرکے ضلع کا درجہ دیا جاچکا ہے ، نئی حلقہ بندیوں کے بعد ضلع گوجرانوالہ کی 3 تحصیل کونسلیں بنادی گئی ہیں جن کی یونین کونسلوں کی تعداد 78کردی گئی ، اس کے علاوہ 6 میونسپل کمیٹیوں کی حد بندیاں مقرر کرکے یونین کونسلوں کی تعداد15کی گئی ہے تاہم کامونکے میونسپل کمیٹی کو اب میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے جس کی یونین کونسلیں16 ہونگی ،ضلع گوجرانوالہ سے الگ ہونے والی تحصیل وزیر آباد کو ضلع کا درجہ دیا گیا ،نئی حلقہ بندیوں میں ضلع وزیر آبادمیں61یونین کونسلوں کی حد بندیاں کی گئیں جس کی شہری آبادی کی11یونین کونسل پر مشتمل ایک میونسپل کارپوریشن ہوگی، 12یونین کونسلوں پر مشتمل تین میونسپل کمیٹیاں بنائی گئی ہیں تاہم 2 تحصیل کونسلیں بنائی گئی جن کی یونین کونسلیں 38ہونگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں