ہسپتالوں میں ڈینگی ،ملیریا کے الگ وارڈ قائم کرنے کا حکم

 ہسپتالوں میں ڈینگی ،ملیریا کے الگ وارڈ قائم کرنے کا حکم

بارش سے مچھر کی افزائش بڑھ گئی ،حکومت نے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کی ہدایت کردی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسمی تبدیلی کے باعث گوجرانوالہ میں ڈینگی اور ملیریا کی وبا پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا جس پر پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈینگی اور ملیریا کے الگ وارڈ قائم کرنے کا حکم دے دیا اور ڈینگی وملیریا سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی جبکہ محکمہ صحت نے حفاظتی انتظامات شروع کرد ئیے ۔ ذرائع کے مطابق موسم گرما کا آغاز ہونے کے باعث ڈینگی کی افزائش کے خطرات پیدا ہوگئے اور ملیریا کا وائرس بھی پھیلنے کا خدشہ ہے ، عید الفطر سے قبل ہونے والی بارش سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوگیاجس سے شہریوں اور بچوں کی بڑی تعداد متاثر ہوسکتی ہے جس پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے تمام ہسپتالوں کے سربراہوں کو حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی اور الگ الگ وارڈز قائم کرکے رپورٹ ارسال کرنے کا پابند بنایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں