کامونکے :نہر اپر چناب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
کامونکے (تحصیل رپورٹر )نہر اپر چناب سے 34 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے ماڑی ٹھاکراں کے مقام پر آپریشن کر کے لاش کو نہر سے نکال کر تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ز ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔