پاکپتن :حادثات ، بچی اور خاتون جاں بحق، 12زخمی
پاکپتن (سٹی رپور ٹر، نمائندہ دنیا، خبرنگار) پاکپتن میں مختلف ٹریفک حادثات میں بچی اورخاتون جاں بحق، 12زخمی ہو گئے ۔
دیپالپور روڈ پر22ایس پی سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 35سالہ مختیاراں بی بی زوجہ محمد امین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 60سالہ محمد امین زخمی ہوا۔دوسرا حادثہگوگیرہ روڈ پر سکندر چوک کے قریب ہوا جہاں رکشہ اور ٹریکٹر کے درمیان خوفناک تصادم سے ایک ہی خاندان کے 8افراد زخمی جبکہ 6سالہ بچی حرم فاطمہ جاں بحق ہوگئی، زخمیوں میں 36سالہ زرینہ بی بی، 3سالہ فخر، 35سالہ شازیہ، 21سالہ اشتیاق ، 7سالہ حاشر اور 10سالہ علی حسنین ودیگر دو افراد شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تیسرا حادثہ 25ایس پی روڈ پر ہوا جہاں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکراجانے سے 3افراد زخمی ہو گئے ۔