ساہیوال :مبینہ مقابلے ‘ 3زخمی ڈاکو گرفتار‘2ساتھی فرار
ساہیوال، چیچہ وطنی(خبرنگار، نمائندہ دنیا) ساہیوال میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں 3ڈاکو زخمی ہوگئے ، جنہیں گرفتار کرلیاگیا،2ساتھی فرار ہوگئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق 3 ڈاکو تھانہ غلہ منڈی کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہوئے اور جھال روڈ پرنہرایل بی ڈی سی کے قریب تھانہ سٹی پولیس نے ناکہ بندی پر مشکوک موٹرسائیکل سوار 3افراد کو روکا توانہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائر نگ کی ۔پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔ فائرنگ رکنے پر 2زخمی ڈاکوگرے ہوئے ملے جنہیں پولیس نے گرفتارکرکے علاج کی غرض سے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ۔ذرائع کے مطابق سی سی ڈی پولیس کاچیچہ وطنی کی حدود میں خطرناک ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہوا، اس دوران مرکزی ملزم راشد عرف بابر زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم راشد نے ساتھی کے ہمراہ دوماہ قبل دومختلف ڈکیتی وارداتوں میں فائرنگ کرکے شہریوں کوزخمی کیاتھا۔