اسسٹنٹ کمشنر کا گجرات شہر کے داخلی راستے پر شجرکاری مہم کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر کا گجرات شہر کے  داخلی راستے پر شجرکاری مہم کا جائزہ

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے چناب پل ٹول پلازہ کا دورہ کیا جہاں شہر کے داخلی راستے کی خوبصورتی کیلئے شجرکاری منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران سڑک کے اطراف شجرکاری کیلئے موزوں مقامات کا معائنہ کیا گیا جبکہ نجی اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ روڈ سائیڈز پر کیسیا نوڈوسا کے پودے لگائیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہر کے داخلی راستوں کو سرسبز اور دلکش بنانا ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے اور اس حوالے سے شجرکاری مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں