موترہ :مختلف واقعات میں 2بہنوں سمیت 5 خواتین اغوا
موترہ(نامہ نگار )مختلف واقعات میں2بہنوں سمیت 5 خواتین کو اغوا کر لیا گیا ۔پہلے واقعہ میں ڈسکہ کی شازیہ کی دو بیٹیوں کو اسرار نے اغواکرلیا ۔
دوسرے واقعہ میں جامکے چیمہ کے شیران کی ہمشیرہ کو ساجد نے اغواکرلیا، تیسرے واقعہ میں آلو مہار کی حلیمہ کی بیٹی کو نامعلوم افراد نے اغواکرلیا چوتھے واقعہ میں جامکے چیمہ کے ارشد کی بیوی کو عمران اور عرفان نے اغواکرلیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔