میلسی ،مسلح افراد کا قبضہ کیلئے غریب خاتون کے گھر پر دھاوا

میلسی ،مسلح افراد کا قبضہ کیلئے غریب خاتون کے گھر پر دھاوا

اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ،مکان فوری خالی نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ، حسینہ بی بی کی بھائی کے ہمراہ پریس کانفرنس

میلسی (نمائندہ دنیا)چوکی دوکوٹہ کے علاقہ چک نمبر 145 ڈبلیو بی میں غریب محنت کش خاتون حسینہ بی بی کے مکان پر مسلح افراد نے قبضے کی نیت سے دھاوا بول دیا اور اہل خانہ کو تشدد اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون حسینہ بی بی نے اپنے بھائی محمد رزاق کے ہمراہ پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ محمد اختر، محمد اکمل، محمد اجمل، محمد رمضان، سرور اور محمد یوسف سمیت دیگر ملزمان آتشیں اسلحہ، کلہاڑی اور ڈنڈوں سے لیس ہو کر ان کے مکان پر زبردستی داخل ہوئے اور دھمکیاں دیں کہ مکان فوری خالی نہ کیا گیا تو سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے ۔حسینہ بی بی نے کہا کہ یہ مکان ان کا واحد پناہ گاہ ہے اور وہ ایک نادار محنت کش خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، اس لیے فوری کارروائی نہ ہونے کی صورت میں ان کی جان و مال خطرے میں پڑ سکتا ہے ۔متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے اپیل کی کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور تھانہ مترو میں دی گئی درخواست پر کارروائی کر کے ملزمان کیخلاف قانونی اقدامات کیے جائیں تاکہ انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔چوکی دوکوٹہ کے انچارج راؤ واجد علی نے بتایا کہ وقوعہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور قانون کے مطابق مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں