فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ برآمد

 فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ برآمد

جہانیاں میں کارروائی، 3 من مردہ مرغیاں تلف، سپلائر پر جرمانہ عائد

 ملتان،جہانیاں (لیڈی رپورٹر،نمائندہ دنیا ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے جہانیاں میں چک 145 ٹن آر کے مقام پر لوڈر گاڑی کی چیکنگ کے دوران کارروائی کی۔کارروائی کے دوران تقریباً 3 من مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں جنہیں موقع پر تلف کر دیا گیا۔ گاڑی میں موجود مردہ اور بدبودار مرغیوں کا کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا جا سکا، جس پر انہیں انسانی صحت کے لئے نقصان دہ قرار دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپلائر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں