حافظ آباد:ہسپتال کے عملہ ، مریضہ کے لواحقین میں جھگڑا

حافظ آباد:ہسپتال کے عملہ ، مریضہ کے لواحقین میں جھگڑا

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا ) حافظ آباد کے علاقہ سکھیکی میں نجی ہسپتال کے عملہ اور مریضہ کے ورثا میں لڑائی مارکٹائی سے بلڈنگز کا فرنٹ میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا۔۔۔

 جبکہ 2افراد شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس نے ہسپتال کے مالک عالمگیر چدھڑ سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مہوش نامی خاتون کو دعا میڈیکل کمپلیکس میں ڈیلیوری کے لئے لایا گیا جہاں ڈاکٹر5گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ آئی تو ورثا اور عملہ میں تکرار شروع ہوگئی اور اسکے بعد فریقین ہسپتال کے سامنے آپس میں حملہ آور ہوکر ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنانے لگے ،ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں عارف خان نے پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کیا اور ہسپتال کے مالک سمیت 2افراد کو حراست میں لیکر حوالات میں بند کر دیا اور بعدازاں پولیس نے 5 ملزموں جہانگیر چدھڑ وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں