سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مختلف یونین کو نسلوں میں صفائی کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد قاسم نے یونین کونسلز نمبر 2، 11، 26، 67 اور 68 سمیت مختلف سرکاری دفاتر اور سٹیڈیم کے اطراف صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
کنٹریکٹرز کو تنبیہ کی کہ وہ وسائل موئثر طریقے سے بروئے کارلائیں اور گھروں سے کوڑا کرکٹ کی کولیکشن، نالیوں کی ڈیسلٹنگ اور ورکرز کی حاضری یقینی بنا ئیں ۔