سچ بولنے والوں پر زمین تنگ کی جا رہی :ریحانہ ڈار

سچ بولنے والوں پر زمین تنگ کی جا رہی :ریحانہ ڈار

جبر سے آواز یں دبائی تو جا سکتی ہیں لیکن نظریے کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب کی بہادر بیٹی عالیہ حمزہ کو ایک بار پھر لاہور سے گرفتار کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سچ بولنے والوں کے لیے زمین تنگ کی جا رہی ہے ، ان پر جھوٹے مقدمات بنا کر آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کبھی بھی حق کی روشنی کو بجھا نہیں سکا،یہ ہر اس آواز پر حملہ ہے جو آئین، قانون اور عوام کے حق کی بات کرتی ہے ، سیاسی انتقام کے اس اندھے کھیل میں ریاستی طاقت کا بے دریغ استعمال نہ صرف جمہوریت بلکہ انصاف کے نظام پر بھی سوالیہ نشان ہے ،کیا اختلاف رائے اب جرم بن چکا ہے ؟ کیا آئین کے تحت دی گئی آزادیِ اظہار محض کتابوں تک محدود رہ گئی ہے ؟ اگر آج ہم خاموش رہے تو کل ہر وہ شخص نشانہ بنے گا جو سچ بولنے کی ہمت رکھتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر کی جانے والی اس انتقامی کارروائی کی آخر حد کیا ہے ؟ جبر سے آوازوں کو دبانے کی کوشش تو کی جا سکتی ہے لیکن نظریے کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں