گجرات:ایف بی آر کے نجی ہسپتالوں پر چھاپے ،ریکارڈ ضبط

گجرات:ایف بی آر کے نجی  ہسپتالوں پر چھاپے ،ریکارڈ ضبط

گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)کمشنر ایف بی آر گجرات اجمل خان کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر عمران شمسی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر غلام رسول کی نگرانی میں ایف بی آرکی ٹیموں کا بٹ ہسپتال۔۔۔۔

ڈاکٹر نوید ظفرکلینک اور پرائم کیئر ہسپتال پر چھاپہ،تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ،اس موقع پرکمشنر ایف بی آر گجرات اجمل خان ، ایڈیشنل کمشنر عمران شمسی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر غلام رسول نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیکس گزار ہمارے لیے قابل احترام ہیں اپنے ٹیکس واجبات بروقت جمع کروا کر شہری اپنا قومی فریضہ ادا کریں ۔

 

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں