پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرانے پر پلازے سکول ،ریسٹورنٹس اور گودام سیل

پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرانے پر پلازے  سکول ،ریسٹورنٹس اور گودام سیل

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرانے پر شہر کی بیشتر بلڈنگز پلازے سکول ،ریسٹورنٹس اور گودام کوسیل کر دیا ۔

 اس موقع پر ڈسٹرکٹ آٓفیسر محکمہ ایکسائز گجرات محمد منیر نے روزنامہ دنیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کر رہا ہے جو سالہا سال سے پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کر رہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بلڈنگز پلازوں سکولز یا ریسٹورنٹس کو ڈی سیل کیا جائے گا جو اپنے پراپرٹی ٹیکس جمع کرائے گا کوئی سفارش قبول نہیں کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں