پاکستان کو سفارتی محاذ پر بھارت پر سبقت مل گئی :لیگی رہنما
ایران،امریکہ جنگ میں پاکستانی کردار کو دنیا سراہا رہی:بابو شعیب ، افتخار بٹ و دیگر
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،سابق کونسلرز افتخار احمد بٹ،خواجہ شعیب،ضلعی نائب صدر مسلم لیگ (ن) ملک شکیل احمد نے کہا ہے کہ ایران،امریکہ جنگ میں پاکستان کے کردار کو پوری دنیا سراہا رہی ہے ،پوری دنیا وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کر رہی ،پاکستان کو بھارت کے ساتھ جنگ میں بھی برتری حاصل تھی اور اب سفارتی محاذ پر بھی پاکستان کو انڈیا پر برتری حاصل ہوئی ، یہ بڑی کامیابی اور سب سے بڑا ورثہ ہے جو لوگ پاکستان کو جانتے بھی نہ تھے اور نہ ہی انہیں معلوم تھا کہ پاکستان کہاں واقع ہے آج وہ بھی پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں،آج ہماری قیادت کے بھرپور کردار سے پاکستان ساری دنیا کی تمناؤں اور امیدوں کامرکز بن چکا ہے ، یہ کامیابیاں ہماری شناخت بن گئی ہیں، پاکستان نے امن کے قیام کیلئے اپنا بھرپورکلیدی کردار ادا کیا ہے امریکہ، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر لے گئی تھی، پاکستان کی بروقت سفارتی کاوشوں کے باعث صورتحال قابو میں آئی اور ممکنہ عالمی بحران ٹل گیا۔