ڈی سی کا سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ ،ایمن آباد بازار کادورہ

 ڈی سی کا سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ ،ایمن آباد بازار کادورہ

مارکیٹوں کی اپ گریڈیشن سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا:نوید احمد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام اور خوبصورت پنجاب ویژن کے تحت گوجرانوالہ میں ماڈل بازاروں اور مارکیٹس کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ اور ایمن آباد ماڈل بازار کے جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں کنکریٹ ورک، ٹف ٹائلز کی تنصیب، فٹ پاتھ کی تعمیر اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے کاموں کا معائنہ کیا۔

مارکیٹ میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پارک کی جدید خطوط پر بحالی کا کام بھی جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر کام کے معیار اور رفتار کا بغور جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں کی اپ گریڈیشن سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور شہریوں کو صاف ستھرا، منظم اور سہولیات سے آراستہ ماحول فراہم ہوگا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ایمن آباد ماڈل بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹف ٹائلز، کنکریٹ ورک اور دکانوں کے فرنٹس کو یکساں ڈیزائن کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے کاموں کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں