گجرات:پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے ماڈل ریڑھی بازار قائم
گجرات (سٹی رپورٹر، نامہ نگار) پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے ماڈل ریڑھی بازار کے قیام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
اس سلسلے میں عملہ گلہ پل فلائی اوور کے نیچے موقع پر موجود رہا۔پیرا اور میونسپل کمیٹی کے نمائندگان نے مل کر جگہ کا جائزہ لیا اور ریڑھی بازار کے مؤثر قیام کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور ریڑھی بانوں کو منظم انداز میں کاروبار کے لیے مناسب جگہ فراہم کرنا ہے۔